عمران خان

عمران خان کسی ریلیف کے مستحق نہیں، نیب کا ہائیکورٹ میں جواب

اسلام آباد (پاک صحافت) توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف تحقیقات کے حوالے سے قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جواب جمع کرا دیا۔ نیب نے ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کسی ریلیف کے مستحق نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے عدالتِ عالیہ سے انکوائری کے خلاف عمران خان کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کر دی۔ نیب کے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے ’کلین ہینڈز‘ کے ساتھ ہائی کورٹ سے رجوع نہیں کیا۔ نیب نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کو سوال نامہ بھیجا مگر سوالات کا جواب نہیں دیا گیا۔

واضح رہے کہ جمع کرائے گئے جواب میں نیب کا کہنا ہے کہ عمران خان طلبی کے نوٹس پر نیب کے سامنے پیش بھی نہیں ہوئے۔ عمران خان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، عمران خان جان بوجھ کر معاملے کو التواء میں ڈالنا چاہتے ہیں۔ جواب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ نے 14 کروڑ روپے سے زائد کے تحائف 3 کروڑ 80 لاکھ روپے میں رکھ لیے۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم منیر

معاشی استحکام کے بغیر مکمل آزادی ممکن نہیں۔ آرمی چیف

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے