صادق سنجرانی

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بات چیت کے لیے تحریک انصاف کے رہنماؤں سے 5 نام مانگ لیے

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بات چیت کے لیے تحریک انصاف کے رہنماؤں سے 5 نام مانگ لیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور شہزاد وسیم سے رابطہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پی ٹی آئی کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کو جلد نام دیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے حکومتی پیغام سے متعلق شاہ محمود قریشی کو آگاہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور سینیٹر علی ظفر پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بنا دی ہے۔

واضح رہے کہ وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور سعد رفیق نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے رابطہ کیا تھا اور مذاکرات کے لیے سینیٹ میں موجود اپوزیشن اور حکومت کے 5، 5 ارکان پر مشتمل کمیٹی بنانے کی تجویز دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے