رانا ثناء اللہ

اتحادی جماعتوں نے مذاکرات کا دروازہ بند نہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے مذاکرات کا دروازہ بند نہیں کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اٹارنی جنرل نے جو جواب دینا ہے کافی تسلی بخش ہے، مذاکرات پارلیمنٹ کےذریعے کیے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مذاکرات کے لیے پارلیمنٹ کے فورم استعمال کرنے سے سپریم کورٹ کو آگاہ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کافی لچک آگئی تھی، پرویز خٹک اور اسد قیصر کا ہماری پارٹی سے رابطہ تھا کہ بات ہونی چاہیے۔ عمران خان نے بھی کہا میں مذاکرات کے لیے تیار ہوں، جس دن بینچ نے فرمایا کہ 4 بجے تک مذاکرات کر کے واپس آ جائیں یہ بدل گئے۔

واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ نے مزید کہاکہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد یہ بدل گئے اور کہا کون سے مذاکرات، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ 26 اپریل کو بیٹھیں گے، بعد میں عمران خان نے ان کی اتھارٹی ختم کر دی کہ ان کا تو مینڈیٹ ہی نہیں۔ رانا ثناء نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے کہا ہم بیٹھیں گے، ثبوت بھی موجود ہیں، بعد میں عمران خان نے کہا ان کو مینڈیٹ نہیں دیا، شاہ محمود قریشی کو دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے