مفتاح اسماعیل

حکومت کاروباری کمیونٹی کو دوست ماحول فراہم کرنے پر زور دے رہی ہے۔ مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (پاک صحافت) مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کاروباری کمیونٹی کو دوست ماحول فراہم کرنے پر زور دے رہی ہے، اس حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ٹیکسٹائل برآمد کنندگان کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے بھی شرکت کی۔ وفد نے وزیر خزانہ کو ٹیکسٹائل کی صنعت کو در پیش مسائل اور چیلنجز سے آگاہ کیا، وفد کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل کے شعبے کو انکم اور سیلز ٹیکس ریفنڈز سمیت شرح تبادلہ اور موخر ادائیگی کے مسائل کا سامنا ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومت کاروباری کمیونٹی کو دوست ماحول فراہم کرنے پر زور دے رہی ہے، انہوں نے وفد کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی جبکہ وزیر خزانہ نے متعلقہ حکام کو ٹیکسٹائل کے شعبے کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے