ماورا حسین

ماورہ حسین نے اپنے شوبز کیریئر پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورہ حسین نے اپنے شوبز کیریئر پر مبنی ایک  ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے۔ اداکارہ نے یہ خصوصی ویڈیو کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’ آؤ ستارے سفر کے دیکھتے ہیں‘۔

تفصیلات کے مطابق  اداکار ہ ماورہ حسین کے شوبز انڈسٹری میں 10 سال مکمل ہونے پر ان کے ایک مداح نے اداکارہ کے شوبز کیرئیر پر ایک خصوصی ویڈیو بنائی ہے۔ اس ویڈیو میں ماورہ حسین کے 10 سال کے سفر کے دوران ریلیز ہونے والے تمام ڈراموں کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ اس ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں مشہور شاعر احمد فراز کی غزل’سناہے لوگ اسے آنکھ بھر کے دیکھتے ہیں‘ کو انتہائی خوبصورت آواز میں شامل کیا گیاہے۔ خیال رہے کہ ماورہ حسین نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے مداح کا نام ظاہر کیے بغیر ان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ کی دھوم

(پاک صحافت) پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے