مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھارتی ائر فورس کی فائرنگ سے ایک خاتون زخمی، علاقے بھر میں شدید مظاہرے پھوٹ پڑے

مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھارتی ائر فورس کی فائرنگ سے ایک خاتون زخمی، علاقے بھر میں شدید مظاہرے پھوٹ پڑے

مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھارتی ائر فورس کے ایک فائرنگ رینج سے چلائی جانے والی گولی لگنے کے باعث ایک خاتون زخمی ہو گئی جس کے خلاف علاقے میں زبردست مظاہرے کیے گئے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے وولنہ اچگام میں گولی لگنے کے باعث فاطمہ نامی خاتون زخمی ہوگئی جسے ہسپتال داخل کر دیا گیا۔

واقعے کے فوراٴْ علاقے میں بھارتی فورسز کے خلاف زبر دست مظاہرے پھوٹ پڑے، مظاہرین نے علاقے کی مرکزی سڑک بند کردی اور مجرم بھارتی اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا، مظاہرین نے کہا کہ علاقے میں قائم بھارتی ائر فورس کا فائرنگ رینج شہریوں کے لیے وبال جان بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی اہلکاروں کی طرف سے فائرنگ رینج سے مشق کے دوران چلائی جانے والی گولیاں لوگوں کے گھروں کی چھتوں سے گزرتی ہیں جس کی وجہ سے لوگ خود کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں۔

دریں اثنا نئی دلی پولیس کے سپیشل سیل کی طرف سے گزشتہ ہفتے دلی سے گرفتار کیے جانے والے تین کشمیریوں کے اہلخانہ نے اپنے پیاروں کی رہائی کیلئے پریس انکلیو سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

انہوں نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ان کے بیٹوں کو بلا وجہ گرفتار کیا گیا، وہ کبھی بھی کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں رہے ہیں۔

ادھر ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں ایک گاڑی کی ٹکر سے دو راہگیر زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کو نازک حالت میں سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں داخل کیا گیا۔

دوسری جانب کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور کشمیریوں کی مشکلات کی خاتمے کیلئے تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار اداکرے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ عالمی برادری کویہ حقیت تسلیم کر لینی چاہیے کہ مودی کی سربراہی میں فسطائی حکومت بھارتی اقلیتوں اور کشمیریوں کو بدترین مظالم کا نشانہ بنا رہی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ مودی حکومت بھارتی اقلیتوں اور کشمیریوں کی حالت زار کو اجاگر کرنے کی پاداش میں انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی نشانہ بنا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نیتن یاہو

ایک سروے کے نتائج کے مطابق: 53% امریکی نیتن یاہو پر اعتماد نہیں کرتے

پاک صحافت ایک سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ 53 فیصد امریکی صیہونی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے