بلاول بھٹو

غریب دشمن حکومت نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے: بلاول

حیدرآباد(پاک صحافت) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ غریب دشمن حکومت نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے ، عوام حکومت کی نالائقی کا بوجھ اٹھا رہی ہے،وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں سندھ ہمارا صوبہ نہیں ہے، اگر یہ پرائم منسٹر کا صوبہ نہیں تو کس کا ہے؟

حیدر آباد میں پی ڈی ایم جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے استفسار کیا کہ کوئی بھی وزیراعظم سندھ دھرتی کے لیے یہ الفاظ کیسے استعمال کرسکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو نہ سندھ چاہیے نہ سندھ کی عوام، اُنہیں صرف سندھ کے جزیرے، گیس اور کوئلہ چاہیے جبکہ ہم اپنے حقوق کی حفاظت کریں گے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا اوپن بیلٹ میں بھی مقابلہ کرنے کو تیار ہیں، بلاول بھٹوزرداری

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ سیاست کو سیاست دان پر چھوڑنا چاہیے، عوام پر بھروسہ کرنا چاہیے، عوام کے فیصلے کو ماننا پڑے گا۔بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ ضیاء الحق نے طلبا یونین پر پابندی عائد کی تھی، ہم اپنی جمہوریت کی حفاظت کریں گے، ہم اسلام آباد پہنچ کر اپنا حق چھینیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سندھ کو اس سال این ایف سی سے 200 ارب روپے کم دیےجارہے ہیں، نالائق حکومت مہنگائی کا سونامی لائی ہے، عمران خان نے نیا پاکستان لانے کا وعدہ کیا تھا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نیا پاکستان مہنگا پاکستان ہے، غریب دشمن حکومت نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے، عمران خان کہتے تھے آئی ایم ایف جانے سے پہلے وہ خودکشی کرلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 3 سال میں تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ لے لیا، وزیراعظم امیروں کو ریلیف اور غریبوں کو تکلیف دے رہے ہیں۔پی پی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا، حیدرآباد کے عوام بتائیں ایک کروڑ نوکریوں میں سے ایک نوکری بھی ملی ہے؟

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے