احسن اقبال

عمران خان چاہتے ہیں کہ اپنے ہینڈلرز کی موجودگی میں الیکشن کرا لیں، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما وفاقی وزیر احسن اقبال نے کا کہنا ہے کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ اپنے ہینڈلرز کی موجودگی میں الیکشن کرا لیں مگر ہم اس کی خواہش کا ایندھن بننے کو تیار نہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کے آدھے ہینڈلرز ریٹائر ہوگئے اور باقی بھی ستمبر میں ریٹائر ہوجائیں گے، عمران کی کوشش یہ ہے کہ وہ سزاؤں سے بچ سکیں اور کارکنوں کے زور پر عدالت کو مرعوب کر سکیں۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے مزید کہا کہ عدالتی نظام ان کے سامنے پسپائی بھی اختیار کر رہا ہے، ہمیں ضمانت نہیں ملتی تھی اور عمران خان کو ایک دن میں آٹھ آٹھ ضمانتیں مل جاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تین رکنی بینچ کا فیصلہ عمران خان کا فیصلہ ہے، یہ اقلیتی فیصلہ ہے، اسے تو سپریم کورٹ کے اپنے ججوں نے بھی تسلیم نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے