ماہرہ خان

ادکارہ ماہرہ خان اب بھارتی ڈراموں میں بھی نظر آئیں گی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ ماہرہ خان اب بہت جلد بھارتی ڈراموں میں بھی جلوہ گر ہوں گی، بھارتی میڈیا کے مطابق بہت جلد پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھارتی چینل زی ٹی وی کی ڈرامہ سیریز میں نظر آئیں گی۔ خیال رہے کہ بھارتی ڈارمے کی پہلی قسط 15 کو بھارتی ٹی وی چینل زی ٹی وی پر نشر کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان زی چینل کی آنے والی نئی ڈرامہ سیریز ’’یار جولاہے‘‘ میں نظر آئیں گی، ڈرامہ سیریز 12 اقساط پر مشتمل ہے اور پہلی قسط 15 مئی کو ٹاٹا اسکائی تھیٹر میں پیش کی جائے گی جس میں ماہرہ خان پاکستانی شاعر احمد ندیم قاسمی کا کلام پڑھیں گی، ڈرامہ سیریز میں مختلف شاعروں کی نظموں کو پڑھ کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان بھارت میں آخری مرتبہ شاہ رخ خان کی فلم ’رئیس‘ میں نظر آئیں تھیں جب کہ گزشتہ چند سالوں سے مودی حکومت کی انتہاپسندی اور پاکستان نفرت کے باعث پاکستانی اداکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میرا

اداکارہ میرا نے بازو فریکچر کی وجہ بتا دی

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے بتا دیا کہ شوٹنگ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے