شاہد خاقان

نیب کے تماشوں نے ملک کو تباہ کردیا ہے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد  (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے  کہ نیب کے تماشوں نے ملک کو تباہ کردیا ہے، ملک میں سابق وزیراعظم کو انصاف نہیں ملے گا تو غریب کو کیسے ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم  شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب قانون میں جعلی کیسز کو ختم کرنے کی گنجائش موجود ہے، نیب عدالتوں میں کیمرے لگا کر عوام کو سماعت دکھانی چاہیے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ قومی احتساب بیورو (نیب) گزشتہ سالوں میں ایک بھی سیاستدان کو نہیں پکڑ سکا، نیب کیسز دیکھ کر ملک میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کرتا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے