حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات آج پھر ہوں گے

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات آج پھر ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کی باہمی رضامندی کے بعد مذاکرات کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مذاکرات آج صبح 11 بجے کے بجائے رات 9 بجے ہوں گے۔ رپورٹس کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور سینیٹ سیکرٹریٹ میں ہوگا۔

واضح رہے کہ مذاکرات کا وقت حکومت اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کی مصروفیات کے باعث تبدیل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے