عمران خان

عمران خان چار مختلف مقدمات میں تفتیش کے لیے طلب

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین سابق وزیر اعظم عمرا ن خان کو 4 مختلف مقدمات میں تفتیش کے لیے جے آئی ٹی میں طلب کیا گیا ہے۔  ذرائع کے مطابق عمران خان کو 10 اور 11 مئی کو شامل تفتیش ہونے کے لیے طلبی کے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کو پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس جاری ہوا ہے۔ نوٹس کے متن کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں درج مقدمہ نمبر 153 میں عمران خان پیش ہوں۔

واضح رہے کہ عمران خان کو  تھانہ رمنا میں درج مقدمہ نمبر 154 میں 10 مئی کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ نمبر 03 میں عمران خان 11 مئی کو طلب کیا گیا ہے۔ تھانہ گولڑہ میں درج مقدمہ نمبر 143 میں بھی عمران خان 11 مئی کو طلب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے