عبدالقادر پٹیل

بلاول بھٹو زرداری پر مراد سعید کی تنقید چاند پر تھوکنےکےمترادف ہے، عبدالقادر پٹیل

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالقادر پٹیل نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید پر ایک بار پھر جملے کس دیے، عبدالقادر پٹیل کہتے ہیں کہ مراد سعید کی بلاول بھٹو زداری پر تنقید چاند پر تھوکنے کے مترادف ہے۔ مراد سعید جب بھی منہ کھولتے ہیں عوام کی ان کے 200 ارب ڈالروں کی یاد میں ہنسی چھوٹ جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما عبدالقاد ر پٹیل نے تحریک انصاف کے رہنا مراد سعید کے بیان پر ردومل دیتے ہوئے کہا کہ مراد سعید کی سیاست میں کوئی محنت نہیں اس لئے وہ دوسروں پر تنقید کرکے نمایاں نظر آنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیاست کا المیہ یہ ہے کہ مراد سعید بھی سیاستدان کی تختی سینے پر لگائے ایوان میں گھوم رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عبدالقادرپٹیل نے ایک بار پھروفاقی  وزیر مواصلات کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، عبدالقادر  پٹیل  نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ڈو مور کے مطالبے پر کبھی سر نہیں جھکایا بلکہ سلالہ سانحے پر امریکہ سے معافی منگوائی تھی، مراد سعید کو پتاہی نہیں کہ ڈومور پر ڈھیر ہونے والے ڈکٹیٹر جن کے ریفرنڈم میں عمران خان چیف پولنگ ایجنٹ تھاوہ ڈکٹیٹر ان دنوں ملک سے بھاگا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے