عابد شیر علی

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ چلایا جائے، عابد شیر علی

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے حکومت سے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہباز شریف اورپارلیمان سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ چلائیں، ثاقب نثار اور  اس کے  بیٹے کو گرفتار کیا جائے، آج ثاقب نثار کو جیل میں ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان کا ملک دشمن سازش میں اہم کردار ہے، جسٹس کھوسہ، جسٹس ثاقب اور جسٹس گلزار اس کھیل کے کردار ہیں، ثاقب نثارکا نام تاریخ کے بدترین کرداروں میں ہے، اس نے پیسے لے کر ملک کو بیچا۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران عابد شیر علی نے مزیدکہا کہ جمہوری لیڈر نواز شریف اور ان کے خاندان کو نشانہ بنایا گیا، کونسےکردار نے اپنے ذاتی مفاد کے لیے پاکستان کا بیڑا غرق کردیا؟ بدکرداروں نے اپنے عمال سے پاکستان کا بیڑا غرق کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ فیض حمید عمران خان کے جلسے کرایا کرتا تھا، یہ انصاف ہے کہ ہر روز عمران خان کی ضمانت ہو جاتی ہے، آج بھی عمران خان کو نیب نوٹس کو کالعدم قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے