ہانیہ عامر

اداکارہ ہانیہ عامر دلہن بن گئیں

کراچی (پاک صحافت) معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر دلہن بن گئیں۔ خیال رہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر نے دلہن کے لباس میں اپنی تصویر شیئر کی ہے۔ دلہن کے اوتار میں موجود ہانیہ کو دیکھتے ہیں قوم کے سجیلے نوجوانوں کے ساتھ بزرگانِ ملّت بھی ایک بار پھر دولہا بننے کے لیے تڑپ اٹھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہانیہ عامر نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تازہ ترین فوٹو شوٹ کی تصاویر پوسٹ کیں۔ گلابی ہونٹوں اور سلیقے سے بندھے بالوں کے ساتھ سرخ و سنہرے عروسی لباس میں ملبوس ہانیہ کو دیکھ کر لوگوں کے دلوں نے ایک لمحے کو دھڑکنا چھوڑ دیا۔

واضح رہے کہ ہانیہ نے یہ فوٹو شوٹ معروف فیشن ڈیزائنر مناہل مبشر کے برائیڈل ایڈیشن کے لیے کیا تھا۔ انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، آرٹ کے اس شاندار سرخ اور کریم نمونے کو مزید ڈیپتھ اور ٹیکسچر کے لیے پیچیدہ دھاگے کے کام، موتیوں اور سیکوئنز سے سجایا گیا ہے۔ اسٹون اور دھاگے کے کام سے مزین دوپٹے وقار کی صحیح تعریف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

عمران عباس کا حاسدین سے پریشان مداحوں کو دلچسپ مشورہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حاسدین سے پریشان لوگوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے