پاک چین سرحد

پاک چین سرحد کو دو ہفتوں کے لئے کھول دیا گیا

گلگت (پاک صحافت) گلگت میں پاک چین سرحد کو کھول دیا گیا ہے، جو 16 جنوری تک کھلی رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق گلگت میں خنجراب پاس پر پاکستان اور چین کی سرحد کو 30 نومبر کو بند کردیا گیا تھا، تاہم اب پاک چین سرحد عارضی طور پر کھول دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق سرحد 2 ہفتے کے لئے کھولی گئی ہے، اور سرحد کو کنٹینرز کی منتقلی کے لئے کھولا گیا ہے، پاک چین سرحد 2 سے 16 جنوری تک کھلی رہے گی اور اس کے بعد معمول کے مطابق بند کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ سرحد بارڈر پروٹوکول ایگریمنٹ کے تحت ہر سال خنجراب ٹاپ پر برفباری کے باعث سرحد بند کردی جاتی ہے، جس کو پانچ ماہ بعد یکم اپریل کو کھولا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے