شیری رحمان

عمران خان نے 23 ہزار ارب روپے سے زائد قرضے لیے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ قرضوں کی تفصیلات تحریک انصاف حکومت کے خلاف ایک چارج شیٹ ہے۔ عمران خان نے 23 ہزار ارب روپے سے زائد قرضے لیے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی تفصیلات کے مطابق گزشتہ 70 سال میں ملک کے مجموئی قرضے 29 ہزار ارب روپے تھے۔ عمران خان نے پونے چار سال کی بدترین حکومت میں ملکی مجموعی قرضے 53 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگئے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کہتے تھے خودکشی کروں گا قرضہ نہیں لونگا جبکہ اقتدار میں آکر انہوں نے 23 ہزار ارب روپے سے زائد قرضے لیے۔ انہوں نے کہا کہ آج کل عمران خان جلسوں میں ماضی کی حکومتوں پر ملک کو قرضوں میں دھکیلنے کا الزام دے رہے ہیں، پاکستان کو غیر ملکی قرضوں کی دلدل میں پھنسا کر آزادی اور خود داری کے نعرے لگا رہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی اور گورنر پنجاب پولیس کی یونیفارم قانونی طور پر پہن سکتے ہیں۔ پولیس

لاہور (پاک صحافت) پولیس کا کہنا ہے کہ وزیراعلی اور گورنر پنجاب پولیس کی یونیفارم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے