پی ایف یو جے

صحافیوں کے فون ٹیپ کا معاملہ، پی ایف یو جے کا عدالتی تحقیقات کرانے کا مطابلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یوجے) نے شہباز گل کے بیان پر ایکشن لیتے ہوئے صحافیوں کے فون ٹیپ کرنے کے معاملے پر عدالت جانے کا فیصلہ کر دیا۔  ذرائع کے مطابق پی ایف یو جے نے  صحافیوں کے فون ٹیپ کرنے کی عدالتی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار اور سیکرٹری جنرل ناصر زیدی نے تازہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے ترجمان شہباز گل نے اعتراف کیا کہ صحافیوں کی فون کال ٹیپ کی جاتی ہیں، شہباز گل نے کہا تھا کہ عاصمہ شیرازی کی مریم نواز کو فون کالز حکومت نے ٹریک کی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں کی فون ٹیپنگ، ٹریکنگ اور مانیٹرنگ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

واضح رہے کہ پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار اور سیکرٹری جنرل ناصر زیدی نے شہباز گل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ حکومتی رکن کا اعتراف ہے، جو غیر اخلاقی ہے، شہباز گل کے اس غیرقانونی اقدام کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔ ناصر زیدی کاکہنا ہے کہ عاصمہ شیرازی کی ٹیلیفون کالز ٹریک کا مطلب ہے اور دوسرے صحافیوں کی کالز بھی مانیٹر اور ٹیپ کی جارہی ہیں، صحافی کا سورس بنانا اس کا عالمی سطح پر تسلیم شدہ حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے