شہباز شریف

عمران نیازی آئی ایم ایف کی قربان گاہ پر معیشت اور قوم کو قربان کر رہے۔ شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ عمران نیازی قوم اور ملکی معیشت کو آئی ایم ایف کی قربان گاہ میں مسلسل قربان کررہے ہیں۔ اب مزید برداشت نہیں کرسکتے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ حکومت منی بجٹ لائے گی، آج یہ بات سچ ثابت ہوگئی، ثابت ہوگیا کہ حکومت نے بجٹ کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی پہلے ہی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، حکومت نے ایک نیا بم پھینک دیا ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ یہ حکومت چلے گی تو معیشت نہیں چلے گی، یہ حکومت چلے گی تو غریب کی روٹی، روزگار اور کاروبار نہیں چلے گا۔ ٹیکس چھوٹ والی اشیاء پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگانے، پیٹرول، بجلی کی قیمت میں اضافہ، عوام اور معیشت کے خلاف دہشت گردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے