حمزہ شہباز

اب عوامی عدالت میں قومی مجرم عمران نیازی کو کھڑا کریں گے۔ حمزہ شہباز

سرگودھا (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران نیازی قومی مجرم ہے اب اسے عوامی عدالت میں کھڑا کریں گے، عوام پر ڈھائے گئے ایک ایک ظلم کا حساب عمران خان کو دینا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے سرگودھا میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے چار سالوں میں نوجوانوں کو ایک شخص نے کروڑوں نوکریوں کا خواب دکھایا جبکہ پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کیا لیکن ایک ہزار گھر بھی نہ بنا سکا۔ عمران خان نے عوام کو مہنگائی کی چکی میں ڈبو دیا، ادویات کے ریٹ بڑھا دیئے۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ انقلاب کا نعرہ لگانے والے نے پاکستان کو برباد کر دیا۔ تم اپنے صدر کو جتنا مرضی کہو کہ حمزہ کا حلف نہیں لینا لیکن میں عوام کے دکھوں کا مداوا کروں گا، روک سکتے ہو تو روک لو۔ عوامی عدالت لگے اور کٹہرے میں قومی مجرم عمران نیازی کو کھڑا کیا جائے گا، اب تمہیں بھاگنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور شہباز شریف کو جیلوں میں ڈالا تو کوئی بات نہیں، جیل جیل تم نے بہت کھیل لیا، اب عمران نیازی کے لئے جیل کا پھاٹک کھلے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے