شاہد خاقان عباسی

حکومت کے ذمے بہت مشکل فیصلے آئے ہیں، جن کی سیاسی قیمت ادا کرنا ہوگی۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے ذمے بہت مشکل فیصلے آئے ہیں، مشکل فیصلے ہوں گے جن کی سیاسی قیمت ادا کرنا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج سمیت تمام ادارے مل بیٹھ کر ملکی معیشت کے فیصلوں کی ذمہ داری لیں، حکومت آئینی حدود میں رہ کر جو کام کرے ادارے اس کی اوپنلی سپورٹ کریں۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ سابق حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی نفی کی ہے، دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں ہے جو پیٹرول قیمت خرید سے کم پر فروخت کررہا ہو۔ اسحاق ڈار رائے دیتے ہیں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل ہیں، لندن اجلاس مشاورت کا حصہ تھا، فیصلہ وزیراعظم نے کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عدالتوں کا ہمیشہ احترام کرتے ہیں۔ فیصلے تاریخ کا حصہ بن جاتے ہیں، یہ لمبی ڈبیٹ ہے کہ کیا سپریم کورٹ مداخلت کر سکتا ہے؟ فیصلے قانون کے اندر رہ کرنے ہوتے ہیں، ضروری ہے کہ تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے