سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز نے 2 الگ الگ آپریشنز کرتے ہوئے 2 انتہائی مطلوب دہشت گردوں سمیت 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 الگ الگ آپریشنز کیے ہیں، آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 دہشت گرد مارے گئے، جن میں انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر تبسم عرف قادر مان اور دہشت گرد ساجد عرف سرکنڈی شامل ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے مزید 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں، بھتہ خوری اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلئیرنس آپریشنز کئے گئے، علاقہ مکینوں نے کارروائیوں کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے