سردار تنویر الیاس

تنویر الیاس کی نااہلی کیخلاف اپیل خارج

مظفر آباد (پاک صحافت)  آزادکشمیر سپریم کورٹ نے سردار تنویر الیاس کی نااہلی کے خلاف اپیل خارج کردی۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم سردارتنویر الیاس کی لیگل ٹیم نے توہین عدالت کیس میں آزادکشمیر ہائی کورٹ کی جانب سے نااہلی کے  فیصلے کے خلاف  پٹیشن سپریم کورٹ میں فائل کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس  راجہ سعید اکرم  نے سردار تنویر الیاس کے وکلا پر سخت اظہار برہمی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ نے اس اپیل میں سابق وزیراعظم کو موجودہ وزیراعظم کیوں لکھا؟جب آپ کو رجسٹرار سپریم کورٹ نے کہہ دیا تھا تو بات کیوں نہیں مانی گئی۔ وکیل سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ  جناب عالی اس لفظ کو  سابق وزیر اعظم ہی تصور کیا جائے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس راجہ سعید نےکہا کہ ہم کیسے اسے سابق پڑھیں، آپ سینئر وکیل ہیں، یہ سپریم کورٹ ہے کوئی مذاق نہیں، جب تک سپریم کورٹ کی طرف سے کوئی ایکشن نہیں ہوتا، ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رہےگا وہ سابق وزیر اعظم ہی تصور ہوں گے، نئی اپیل دوبارہ جمع کرائیں دیکھیں گے اسے کب قبول کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی پنجاب کا غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے