راجہ پرویز اشرف

پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ ملکی سیاست میں گیم چینجر ہوگا، راجہ پرویز اشرف

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ ملکی سیاست میں گیم چینجر ہوگا۔  راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا لانگ مارچ ہے جس میں لاکھوں لوگ موجود ہیں، ہر طبقہ فکر سے لوگ بلاول بھٹو کے قافلے کا پنجاب میں داخل ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے پی پی کے لانگ مارچ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت سے پریشان عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ہم نے لانگ مارچ کا آغاز کیا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ جھوٹ اور فریب کی سیاست ختم کرنے کے لیے یہ لانگ مارچ ہے، : ابھی ہم نے آغاز ہی کیا ہے تو رزلٹ آنے شروع ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ جھوٹ اور فریب کی سیاست ختم کرنے کے لیے یہ لانگ مارچ ہے، ابھی ہم نے آغاز ہی کیا ہے تو رزلٹ آنے شروع ہو گئے ہیں۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ کل 94۔5 روپے بجلی کے یونٹ میں اضافہ کر کے 5 روپے کم کر دی، پاکستان کے عوام کی قوت خرید اب جواب دے گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے