فیصل کریم کنڈی

عمران خان نے اپنے مالی سہولت کاروں کو کرپشن کا این او سی دے رکھا ہے۔ فیصل کریم کنڈی

کراچی (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنے مالی سہولت کاروں کو کرپشن کا این او سی دے رکھا ہے جس کی وجہ سے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان این آر او کی راگنی جاری رکھیں، جلد آپ کے کام آئے گی۔ نام نہاد کسان کارڈ کنونشن میں میڈیا کو مدعو نہ کرنا سوالیہ نشان ہے۔

رہنما پی پی پی فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا ہے کہ ایل این جی کی خریداری میں کرپشن کے لیے این او سی دیا گیا، گندم چینی درآمد اور برآمد کرنے میں کرپشن کے لیے این او سی دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب این آر او کی راگنی جاری رکھیں، جلد آپ کے کام آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے