آئی ایم ایف

پاکستان کو آئی ایم ایف سے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت 2.6 ارب ڈالر ملنے کا امکان

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت 2.6 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو یہ رقم قسطوں میں موصول ہوسکتی ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اصولی طور پر معاملات طے پاگئے ہیں۔ حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اگلے ایک دو روز تک آئی ایم ایف کی جانب سے تصدیق متوقع ہے، آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے کیلئے تمام شرائط پوری کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اپنے کوٹے کے ڈھائی ارب ڈالر لے سکتا ہے، پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے قرض پروگرام کی مدت ختم ہونے میں صرف دو دن باقی رہ گئے ہیں، ایسے میں وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کو تجویز دی ہے کہ بورڈ اجلاس نہ ہوسکے تو پروگرام میں 6 ماہ کی توسیع کی جائے۔

دوسری جانب پاکستان میں آئی ایم ایف کے مشن چیف ناتھن پورٹر نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ معاہدے پر پہنچنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں، پاکستان نے قرض پروگرام کی بحالی کے لیے بجٹ میں فیصلہ کن اقدامات کر لیے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے