را

را کے جاسوس کی پاکستان میں کارروائیوں کے متعلق سنسنی خیز انکشافات

کراچی (پاک صحافت) بھارتی خفیہ ایجنسی را کے پاکستان میں کئی سال جاسوسی کرنے والے ایجنڈ نے پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے متعلق سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی چینل نے را کے ایک ایجنٹ ڈینیئل کا انٹرویو کیا جس نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے پاکستان میں را کی طرف سے جاسوسی کی اور پھر پکڑا بھی گیا۔ جاسوس ڈینیل نے انکشاف کیا کہ انہیں را کی جانب سے پاکستان میں بم دھماکے کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا۔

سابق جاسوس بھارتی خفیہ ایجنسی نے مزید کہا کہ پاکستان میں بھارت کے لیے جاسوسی کی اور پکڑا بھی گیا جس کے بعد پاکستان میں 4 سال قید کاٹی۔ اس نے پاکستان کی قید میں اب بھی موجود ایک اور بھارتی باشندے راجو کے بارے میں بھی انکشاف کیا ہے کہ وہ بھی را کا ایجنٹ تھا. بھارتی جاسوس ڈینیئل نے بتایا کہ پاکستانی بہت اچھے ہوتے ہیں، جبکہ اس کی واپسی کے بعد بھارتی حکومت نے اسے 15 ہزار روپے دے کر فارغ کر دیا اور اب وہ بے حالی کی زندگی گزار رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے