عظمی بخاری

پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی و ناکامی کا آئے روز ایک نیا ڈرامہ سامنے آتا ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ آئے روز پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی اور ناکامی کا ایک نیا ڈرامہ اور لطیفہ سامنے آتا ہے۔ نواز شریف کو ویکسین لگانے کی بات بھی ایک لطیفہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان ٰعظمی بخاری نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیشہ حکومت کا ایک نیا لطیفہ اور ناکامی و نا اہلی سامنے آتی ہے۔ سب سے بڑا لطیفہ نواز شریف کو کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں ویکسین لگانا ہے۔

ترجمان ن لیگ کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے نام کا اندراج موجود ہے، مزے کی بات یہ ہے کہ این سی او سی کے ریکارڈ میں اسے اپ لوڈ بھی کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سوال اٹھایا ہے کہ نواز شریف کا آئی ڈی کارڈ پہلے ہی بلاک ہے تو انٹری کیسے ہو گئی؟۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر وفاقی اور پنجاب حکومت کو جواب دینا ہو گا، یقیناً یہ جعلی انٹری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے