دہشت گردی

کے پی میں گزشتہ سال 400 سے زیادہ دہشت گردی کے واقعات

پشاور (پاک صحافت) خیبر پختونخوا میں گزشتہ سال 400 سے زیادہ دہشت گردی کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ سال خود کش حملوں سمیت دہشت گردی کے 400 سے زیادہ واقعات ہوئے۔ دہشت گردوں نے تھانوں سمیت پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنایا۔ بنوں میں سی ٹی ڈی دفتر پر حملہ بھی کیا۔ جبکہ پشاور میں ریگی تھانہ، تھانہ پھندو، تھانہ بڈھ بیر سمیت کئی پولیس موبائل وینز پر حملے کیے گئے۔

پشاور کے تھانہ سربند حملے میں دہشت گردوں نے پہلی بار تھرمل ویپن سائٹ سے لیس اسنائپر گنز استعمال کرتے ہوئے ڈی ایس پی سردار حسین کو دو محافظوں سمیت شہید کیا۔ دہشت گرد جنوبی اضلاع میں بھی اسی جدید اسلحے کا استعمال کرتے رہے ہیں۔ جو افغانستان میں امریکی فوج کے زیر استعمال بھی رہا۔ جس کا مقابلہ کرنے کیلئے اب خیبر پختونخوا پولیس نے بھی جدید اسلحہ کیلئے 40 تھرمل ویپن سائٹ خریدے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے