سیلاب

بلوچستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 336 تک پہنچ گئی

کوئٹہ (پاک صحافت) پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سیلاب سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 336 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی صورتحال پر رپورٹ جاری کی جس میں ادارے نے کہا کہ صوبے میں سیلاب کے باعث جاں بحق ہونے والوں میں 149 مرد 80 خواتین اور 107 بچے شامل ہیں۔ بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہو کر 187 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 97 مرد، 40 خواتین اور 50 بچے شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے کہا کہ مجموعی طور پر صوبے بھر میں ڈھائی لاکھ سے زائد مکانات منہدم اور جزوی نقصان کا شکار ہوئے، بارشوں میں 2200 سے زائد کلومیٹر پر مشتمل مختلف شاہرائیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں۔ پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر 58 پل ٹوٹ چکے ہیں اور 4 لاکھ 34 ہزار 424 مال مویشی مارے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرنامزد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے