مریم اورنگزیب

موجودہ حکومت کے ہوتے ہوئے عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔ مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ نااہل حکومت جب تک برسراقتدار رہے گی عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔ عمران خان اور اس کے ساتھی ملک و عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جب اپوزیشن میں تھے تب سے عوام کے ساتھ مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں۔ نیازی نے کہا تھا کہ مہنگائی کا ذمہ دار ملک کا وزیراعظم ہوتا ہے اب گزشتہ دو سال میں ہونے والی مہنگائی کا ذمہ دار کون ہے؟ جب تک نااہل ٹولہ ملک پر مسلط ہے عوام اسی طرح پستی رہے گی۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کے دور حکومت میں گنے کی قیمت 180 روپے تھی اور چینی 52 روپے کلو تھی لیکن آج چینی 120 روپے کلو ہوگئی ہے۔ عمران خان اور اس کے آس پاس موجود افراد چینی اور آٹا بحران کے ملزم ہیں لیکن عوام کے ساتھ جھوٹ بولا جارہا ہے۔ ندیم بابر کو 122 ارب کا ایل این جی میں ڈاکا ڈالنے کے بعد ہٹایا گیا، پیٹرولیم بحران پر ندیم بابر کو صرف ہٹانا نہیں چاہیے بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہیے۔ جنہیں یہ چور کہتے تھے ان کے دور میں 35 روپے کلو آٹا تھا آج 80 روپے کلو ہے، جنہیں چور کہتے تھے ان کے دور میں انڈے 80 روپے درجن بکتے تھے 200 روپے نہیں۔

یہ کہتے ہیں کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی وجہ سے چینی کی قیمت اوپر نیچے ہوتی ہے، آپ کے کاغذ لہرانے سے نوازشریف ، شہباز شریف اور حمزہ چور نہیں ہوں گے، ایف آئی اے نے کہا ہے کہ عمران خان، عثمان بزدار، خسرو بختیار اور جہانگیر ترین چینی چور ہیں۔ اب ثبوت ندیم بابر، جہانگیر ترین، خسرو بختیار اور عثمان بزدار کے خلاف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے