مسقط

خوش خبر،عمان نے مسافروں کے لیے قرنطینہ کی شرط ختم کردی

مسقط {پاک صحافت} عمان نے رواں ہفتے ان مسافروں کے لیے قرنطینہ کی پابندیاں ختم کر دی ہیں جنہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا لی ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق سلطنت عمان کے اس فیصلے سے ایئرلائنز کو معمول کے مطابق کام کرنے کے لیے گرین سگنل مل گیا ہے۔

قرنطینہ کے ضابطے کو اٹھانے کا یہ فیصلہ 18 ماہ بعد سامنے آیا ہے جب دنیا کو کورونا کی وبا نے ہلا کر رکھ دیا اور عالمی معیشتوں پر جمود طاری ہوگیا۔

سلطنت عمان جانے والے مسافروں کو پہنچنے سے پہلے یا آنے پر پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ بھی لازم ہے کہ انہوں نے ملک میں منظور شدہ کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لگوائی ہوں۔

کورونا وبا سے پہلے کی ٹریفک کی سطح پر واپس آنے کے لیے مسقط ایئرپورٹ تیار ہے اور یہاں مسافروں اور ایئرپورٹ کے عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے اور کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات نافذ کیے گئے ہیں۔

مسقط انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نائب صدر سعود بن ناصر الحبشی نے کہا کہ ’ہم اس اچھے دن پر خوش ہیں اور ہم مسقط ایئرپورٹ کے ساتھ ساتھ سلطنت کے باقی ایئرپورٹس پر بھی اپنے مکمل آپریشنز کی بحالی کے قریب ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم اپنے تمام ایئرپورٹس سے متعلق افراد کو اس واپسی پر مبارک باد دیتے ہیں جس کے ہم سب منتظر رہے ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں

ایران پاکستان

ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعلقات کے امکانات

پاک صحافت امن پائپ لائن کی تکمیل اور ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعلقات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے