شہباز شریف

عمران خان نے توشہ خانہ سے تحائف لےکر دبئی میں بیچے ہیں۔ شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے سرکاری تحائف کو چوری کرکے دبئی میں بیچے ہیں جس کے ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے وزیراعظم ہاوس میں سینئر صحافیوں نے ملاقات کی جس دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ میں کنفرم کرسکتا ہوں کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے تحائف لے کر یبرون ملک بیچے ہیں۔ عمران خان نے یہ تحائف 14 کروڑ روپے میں دبئی میں بیچے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ جو تحائف بیچے گئے ان میں ڈائمنڈ جیولری، بریسلٹ، گھڑیاں اور سیٹ شامل ہیں، مجھے بھی ایک بار گھڑی ملی تھی جسے میں نے توشہ خانہ میں جمع کروا دیا تھا، مجھے کچھ چھپانے کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے