رانا ثناء اللہ

عمران خان فتنہ ہے، اسے روکنا پوری قوم کا کام ہے، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (پا ک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی چیئرمین کو فتنہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان فتنہ ہے، اسے روکنا پوری قوم کا کام ہے۔ پی ٹی آئی قیادت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، کسی پاگل اور ضدی کے پیچھے لگ کر ملک کو کسی حادثے کا شکار نہیں کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی و ی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان کو سیاسی اور معاشی عدم استحکام کی نذر نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہ فواد چوہدری صاحب آپ کے گھر کے حالات کافی خراب ہیں، آپ اپنے گھر کی خبر لیں، اپنی منجی تھلے ڈانگ پھیریں۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی سے متعلق  بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کا پل عبور کرنے دیں، پھر پی ڈی ایم قیادت دوسرے آپشنز پر غور کرے گی، پرویز الہٰی خود کہتے ہیں 90 فیصد ارکان اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں۔ خیال رہے کہ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کی واپسی کی تاریخ نہیں دے سکتا لیکن وہ واپس ضرور آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے