محسن شاہنواز رانجھا

عمران خان کی گندی سیاست کو ملکی سیاست سے نکالنے کا وقت آگیا ہے، محسن شاہنواز

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز نے کہا ہے کہ عمران خان کی گندی سیاست کو ملکی سیاست سے نکالنے کا وقت آگیا ہے۔ محسن شاہنواز کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سیاست میں آلودگی پھیلائی، ان کی اس کرپشن کو اب قوم کے سامنے رکھنا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز  رانجھا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے گوشواروں میں جھوٹ بولا۔ عمران خان کہتے رہے ہیں کہ سب چور اور ڈاکو ہیں، لیکن خود وہ سب سے بڑے ڈکیت نکلے۔ اربوں روپے کی گھڑیوں کی غلط قیمت لگوائی گئی، الیکشن کمیشن میں جھوٹے حلف نامے جمع کروائے۔

واضح رہے کہ محسن شاہنواز رانجھا نے مزید کہا کہ عمران خان جھوٹ بولتے ہیں، مکاری کرتے ہیں اور اب ان کی غلط بیانیاں پوری قوم کے سامنے عیاں ہو چکی ہیں۔ خیال رہے کہ  میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے دعویٰ بھی کیا کہ عمران خان نے چھوٹی سے چھوٹی اور بڑی سے بڑی چیز توشہ خانے سے چوری کی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے