شیری رحمان

انتخابی تنازع کا حل صرف فل کورٹ بینچ میں ہے، شیری رحمٰن

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے انتخابات کیس سے متعلق کہا ہے کہ اس آئینی اور انتخابی تنازع کا حل صرف فل کورٹ بینچ میں ہے۔ شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ حکومت پہلے بھی اس معاملے پر فل بینچ کا مطالبہ کر چکی ہے۔ انتخابات اور آئین کے اس معاملے میں مزید ابہام پیدا کرنے کی کوئی گنجائش نہیں۔

تفصیلات کے مطابق شیری رحمٰن نے جاری بیان میں کہا کہ عدلیہ کا احترام ہے، لارجر بینچ کے ارکان، عدلیہ اور بار میں تقسیم سے ابہام پیدا ہو رہا ہے، عدلیہ کی ذمہ داری ہے سوالات اور ابہام کو دور کرنے کے لیے فل کورٹ بینچ بنائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب تک بار کونسلز اور قانونی ماہر اس بات پر بھی متفق نہیں ہو سکے کہ عدالتی فیصلہ 3 دو کا ہے یا 4 تین کا۔

واضح رہے کہ شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ دو ججز نےجو سوالات اٹھائے ہیں وہ بھی انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں، اعلیٰ عدلیہ کا فرض ہے کے بینچ کے اندر اٹھنے والے اعتراضات پر نظرثانی کرے، فل کورٹ بینچ نہ بنا تو عدلیہ اور فیصلے کی غیر جانبداری پر مزید سوالات اٹھیں گے، معاملہ سلجھنے کے بجائے مزید الجھ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے