شہبازشریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا ہے، جس میں ایک نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کو توانائی ڈویژن کی قومی توانائی بچت پلان پر بریفنگ دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق  اجلاس کے دوران پاور، انرجی، فنانس اور دیگر متعلقہ وزارتوں کے حکام  وزیر اعظم شہباز شریف کو بریفنگ دیں گے۔ خیال رہے کہ قومی توانائی منصوبہ ملک میں بجلی، گیس، پیٹرولیم مصنوعات کا بلا وجہ استعمال روکے گا۔ ذرائع کے مطابق منصوبے سے پیٹرولیم مصنوعات کے امپورٹ بل میں 262 ارب روپےکی بچت ممکن ہو سکے گی۔

واضح رہے کہ مارکیٹس کی بندش، دفاتر کے نظام اوقات اور سولر انرجی پر منتقلی پلان میں شامل ہے جبکہ توانائی کے ضیاع اور بجلی چوری کے خلاف اقدامات بھی پلان کا حصہ ہے۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس شروع ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے