روس پاکستان

بلاول اور روسی وزیرخارجہ کے درمیان خطوط کا تبادلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور روس کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ پر دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان خطوط کا تبادلہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور روس سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے درمیان تہنیتی خطوط کا تبادلہ ہوا ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان باہمی خیر سگالی اور اعتماد پر مبنی قریبی، کثیر الجہتی تعلقات ہیں۔ دوطرفہ تعلقات میں اقتصادی، توانائی اور سلامتی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون نمایاں ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر مختلف کثیر الجہتی فورمز پر بھی مشاورت کا حصہ ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات یکم مئی 1948 کو قائم ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

مریم نواز کیخلاف زبان سے علی امین گنڈاپور کی تربیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے