مذاکرات

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا وقت تبدیل

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا وقت باہمی رضا مندی سے تبدیل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا بیان سامنے آیا ہے۔ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کی باہمی رضا مندی سے مذاکرات کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ کا مزید کہنا ہے کہ مذاکرات منگل کی صبح 11 بجے کے بجائے رات 9 بجے ہوں گے، حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات سینیٹ سیکرٹریٹ میں ہوں گے، حکومت اور تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کی مصروفیات پر وقت تبدیل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے