امتحانات

سندھ میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

کراچی (پاک صحافت) سندھ بھر میں سالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے سندھ کے وزیر برائے تعلیمی بورڈ  اسماعیل راہو نے بتایا کہ سندھ بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز 8 مئی سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر برائے تعلیمی بورڈ اسماعیل نے کہا کہ سندھ میں گرمی کی شدت بڑھنے سے طلبہ کو امتحان دینے میں مشکل کا سامنا ہوگا جس کیلئے میٹرک امتحانات کے دوران امتحانی مراکز  میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا بھی کہا ہے۔

واضح رہے کہ صوبائی وزیر نے کہا کہ حیدر آباد میں 25 امتحانی مراکز حساس ہیں لہٰذا نقل روکنے کے لیے امتحانی مراکز کے اندر اور باہر سکیورٹی سخت ہوگی، امتحانی مراکز میں اساتذہ اور طلبہ کے موبائل فونز کے استعمال پر پابندی ہوگی، امتحانات کے دوران امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ ہوگی، جو نقل کرتے پکڑا جائے گا اسے فیل کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے