ایاز صادق

عمران خان سے فارن فنڈنگ سمیت تمام چیزوں کا حساب لیں گے۔ ایاز صادق

لاہور (پاک صحافت) ایاز صادق کا کہنا ہے کہ عمران خان سے فارن فنڈنگ سمیت تمام چیزوں کا حساب لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان محسن کش انسان ہیں، عمران خان نے سب کو دھوکا دیا، کیا اب کوئی اعتبار کرے گا؟ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہوگئی تو عمران خان نے برا بھلا کہنا شروع کردیا، جن بیساکھیوں پر 2018 میں الیکشن لڑا، کیا وہ اب ان پر اعتبار کریں گے؟۔

ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی کرسی استعمال کرکے لوگوں کو حراست میں لیا، ماضی میں ہمارے خلاف جھوٹے سیاسی مقدمے بنائے گئے، عمران خان نے جب لوگوں پر کیسز بنائے اس وقت ایک بھی وعدہ معاف گواہ نہیں بنا، اب وعدہ معاف گواہوں کی لمبی لائن ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی 4 سالہ کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، عمران نیازی کے 4 سال نے ملک کو برباد کردیا۔ گھڑی چند کروڑ میں خرید کر 50 کروڑ کی بیچ دی، ایک حکمران نے تحفہ دیا، یہ کسی کی ذات کیلئے نہیں، ملک کیلئے تحفہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے