شازیہ مری

چیئرمین پیپلزپارٹی نے للکار کر عمران نیازی کو اقتدار سے نکالا۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سلیکٹڈ عمران نیازی کو للکار کر اقتدار سے باہر پھینک دیا اور یہ ثابت کردیا کہ عوام کی حقیقی نمائندگی ان کے پاس ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے 27 فروری کو عمران خان کو اقتدار چھوڑنے کی وارننگ دی تھی، بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ عمران خان اقتدار چھوڑ دیں ورنہ عدم اعتماد کی تحریک آئے گی۔

شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان اپنے اتحادیوں کا اعتماد کھو چکے تھے، یہودیوں اور بھارتیوں سے چندہ لینے والا کہہ رہا کہ ان کے خلاف سازش ہوئی ہے، جو شخص مودی کو جواب دینے کی ہمت نہ کرے ان کے خلاف عالمی سازش بھونڈا بیانیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اداروں کے خلاف بیان بازی مودی کا ایجنڈا ہے، سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئین کی نگہبانی کرے۔

یہ بھی پڑھیں

بی آر ٹی

بی آر ٹی پشاور کی آڈٹ رپورٹ میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

پشاور (پاک صحافت) بی آر ٹی بس سروس پشاور کی آڈٹ رپورٹ میں اربوں روپے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے