حمزہ شہباز

وزیر اعلیٰ پنجاب کا سیف سٹی پراجیکٹ کا دورہ ، شہر میں امن عامہ کی مانیٹرنگ کے انتظامات کا جائزہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے  پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈیجیٹل کیمروں کے ذریعے شہر میں امن عامہ کی مانیٹرنگ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے ڈیجیٹل وال پرسی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ نظام کا معائنہ  بھی کیا اور ساتھ ہی تمام کیمروں کو جلد از جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں سیف سٹی پراجیکٹ کا سہرا مسلم لیگ(ن) کی حکومت کو جاتا ہے جو کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے کلیدی اہمیت رکھتاہے۔

واضح رہے کہ سیف سٹی پراجیکٹ کے دورے کے دوران وزیر اعلٰی پنجاب نے مزید کہاکہ  عوامی اہمیت کے اس منصوبے سے متعلق امور میں مزید تاخیر کسی صورت نہیں ہونی چاہیے۔ خیال رہے کہ اس موقع پر وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے غیر نمونہ نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا اور کہا ہے کہ سٹرکوں پر لین مارکنگ کا کام ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے