نامزد نگراں وزیرِ اعظم  انوار الحق کاکڑ کا سینیٹ سے استعفیٰ منظور

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نامزد نگراں وزیرِ اعظم  انوار الحق کاکڑ کا استعفیٰ منظور کر لیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق انوار الحق کاکڑ کی سینیٹ کی نشست 14 اگست سے خالی قرار دی جاتی ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق انوار الحق کاکڑ نے نگراں وزیرِ اعظم بننے کے بعد غیرجانبدار رہنے کے لیے اپنی نشست سے استعفیٰ دیا ہے۔ خیال رہے کہ نامزد نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی رکنیت سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نجی ٹی وی چینل کے اینکر سے گفتگو کرتے ہوئے انوارالحق کاکڑ نے کہا تھا کہ بطور نگراں وزیر اعظم سیاسی غیر جانب داری ثابت کرنی ہے۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانا بنیادی ذمے داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے