شازیہ مری

عمران نیازی کا طرز عمل جرائم پیشہ افراد کی طرح ہے۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ اس وقت عمران نیازی کا طرز عمل جرائم پیشہ افراد جیسا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی تقریر پر ردعمل میں وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان پر پتھراؤ ہوتا ہے لیکن جلتی اور ٹوٹتی پولیس کی گاڑیاں ہیں۔ لگتا ہے عمران نیازی نے جھوٹ بولنے کی ٹریننگ ہٹلر کے گوئبلز سے لی ہے۔

شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ عدالت کے حکم پر عمران نیازی کو فول پروف سیکیورٹی دی گئی لیکن وہ موٹر وے پر اترنے کے بعد ڈنڈا بردار لشکر اکٹھا کرتا رہا۔ جرائم پیشہ عناصر ہی ایسے طرز عمل سے عدالتوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی قانون توڑ کر کہتا ہے، میں نے کبھی قانون نہیں توڑا، چیئرمین پی ٹی آئی ملک کے عدالتی نظام کو مفلوج بنا رہے ہیں۔ عدالتی نظام مجرموں اور غنڈوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے