اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی،  پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

لاہور (پاک صحافت) ملکی سلامتی کے اداروں اور سرکاری عہدیداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم رہنماؤں کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے جن افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ان میں حماد اظہر، مسرت جمشید چیمہ، قاسم سوری، عمر سرفراز چیمہ  اور اعظم سواتی شامل ہیں جب کہ سابق پی ٹی آئی رہنما اور استحکام پاکستان پارٹی کے موجودہ رہنما علی زیدی اور فواد چوہدری بھی مقدمے میں نامزد ہیں۔

واضح رہے کہ مقدمے میں کہا گیا ہےکہ ملزمان نے سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف جھوٹی مہم چلائی۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ان تمام افراد کو گزشتہ ماہ وضاحت کے لیے طلب کیا گیا تھا لیکن طلبی کے باوجود ابھی تک کوئی رہنما پیش ہوا اور نہ جواب جمع کرایا جس کے بعد شواہد اور بیانات کی روشنی میں مقدمہ درج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے