اے آر وائی

پاک فوج کیخلاف سازش پر اے آر وائی نیوز کا این او سی منسوخ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی اور سازش میں مسلسل ملوث ہونے پر وزارت داخلہ کی جانب سے اے آر وائی نیوز کا این او سی منسوخ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کا این او سی منسوخ کردیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے اے آر وائی نیوز کا این او سی منسوخ کرنے کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ این او سی ایجنسیوں کی رپورٹ کی بنا پر منسوخ کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس حکم کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور تاحکم ثانی این او سی منسوخ رہے گا۔ خیال رہے کہ کچھ روز پہلے عمران خان کے چیف آف سٹاف ڈاکٹر شہبازگل نے اے آر وائی نیوز کے پلیٹ فارم سے پاک فوج کے حوالے سے متنازعہ گفتگو کی تھی جس کی بنا پر پیمرا نے اے آر وائی نیوز کی نشریات پہلے ہی بند کردی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے