سعید غنی

سانحہ کارساز کے شہداء کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ سانحہ کارساز کے شہداء اور کارکنوں کو کبھی نہیں بھولیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ کارساز سے متعلق پیپلزپارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر سال کی طرح جلسے کے بجائے سانحۂ کارساز کے شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ سانحہ کارساز ایک بہت ہی دکھ اور المیے کا وقت تھا، آج یادگارِ شہداء اور شہداء کے گھروں پر پارٹی قائدین اور کارکنان حاضری دیں گے۔

سعید غنی کا مزید کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی تاریخ سیاسی جدوجہد اور تاریخ قربانیوں سے بھری ہوئی ہے، ان قربانیوں کا آغاز ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت سے ہوا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینکڑوں کارکنوں نے شہادت پائی، جیلیں کاٹیں، کوڑے کھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سانحۂ کارساز میں 150 سے زائد کارکنوں کو کھویا، 500 سے زائد زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے