ایوب کھوسہ

ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد بھی سراپا احتجاج

کراچی (پاک صحافت) ملک میں بڑھتی مہنگائی نے جہاں عام عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے، وہیں شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد بھی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں اور حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ ذرائع کے مطابق معروف اداکار ایوب کھوسہ نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سمیت مہنگائی کے خلاف خاموش احتجاج کیا۔

تفصیلات کےمطابق ملک میں کمر توڑ مہنگائی کے خلاف فنکار بھی سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے۔ خیال رہے کہ پاکستان کے معروف اداکار ایوب کھوسہ بھی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ ایوب کھوسہ نے حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف بطور احتجاج کراچی میں سائیکل چلائی۔

واضح رہے کہ ملک میں بڑھتی مہنگائی سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے  ایوب کھوسہ نے کہا کہ پاکستان کی اکثریت غریب لوگوں پر مشتمل ہے، جو مشکل ترین حالات کا سامنا کر رہے ہیں، ملک کے غریب شہریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے خاموش احتجاج کر رہا ہوں۔ یاد رہے کہ اپوزیشن کی جماعتوں نے بھی مہنگائی اور حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

میرا

اداکارہ میرا نے بازو فریکچر کی وجہ بتا دی

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے بتا دیا کہ شوٹنگ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے