مولانا فضل الرحمن

عمران خان دفاعی ادارے کو بلیک میل کررہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن

سکھر (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ عمران خان دفاعی ادارے کوبھی بلیک میل کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت تمام جماعتیں ایک ٹیم بن کر کام کر رہی ہیں، سیلاب نے معیشت کی ریڑھ کی ہڈی توڑ دی ہے، کل لمبے عرصے بعد ہم نے شکارپور میں جلسہ کیا، ہمارے جلسوں میں عوام کی کوئی کمی نہیں، عوامی رابطوں میں کوئی کمی نہیں آئے گی، فتنے کا ہم مقابلہ کریں گے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ سپہ سالار کی تقرری ایک معمول کا عمل ہے، ہمیشہ تقرری ہوتی ہے اس دفعہ کوئی پہلی بار نہیں ہورہی، یہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لانے کے لیے ہمیں اور دفاعی ادارے کو بھی بلیک میل کررہے ہیں، اس حوالے سے تقرری آئین اور میرٹ پر ہونی چاہیے، یہ لانگ مارچ نہیں فرلانگ مارچ ہے۔ آرمی چیف کی تقرری کا جن کے پاس اختیار ہے ان پر اعتماد کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے